لاہور: پولیس قبضہ مافیا منشا بم اور اس کے بیٹوں کوگرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے، تاہم آج قبضہ مافیا منشا بم کے بیٹے فیصل منشا آج ناکے پر روکے جانے پر گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا۔
اطلاعات کےمطابق رائے ونڈ کی حدود میں پولیس کی جانب سے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا، تاہم گاڑی میں سوار فیصل منشا پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیاجس کے بعد فیصل منشا کی گاڑی کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے۔