طلبہ کامعاملہ لاٹھی چارج تک پہنچناافسوسناک ہے،مذاکرات کیلئےتیارہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور:ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی نے طلبہ کے معاملے کو لاٹھی چارج تک پہنچنے کو افسوسناک قرار دیتےہوئےزخمیوں کو فوری علاج کی فراہمی جبکہ گرفتار طلبہ کی رہائی کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی کا کہناتھاکہ طلبہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ، ثالث بن سکتے ہیں،

طلبہ کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی،یونیورسٹی کے 400 کمروں پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے،

انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی بھی انکوائری کرائی جائے گی،یونیورسٹی اپنے طریقہ کار کے مطابق فیس بڑھاتی ہے ، تعلیمی اداروں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔