پشاور:ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نےفیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر اپنی دوست کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی کی درخواست پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نےکارروائی کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹ بنا کر دوست کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے والی لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ ملزمہ متاثرہ لڑکی کی پڑوسن اور دوست ہے اور فیس بک پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔