لاہور: پولیس اہلکاروں کو اغوا کے واقعے میںاستعمال ہونے والی گاڑی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر پنجاب محمود الرشید کے بیٹے کی نکلی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نے بتایا کہ غالب مارکیٹ کے قریب ایک کار کو روکا تو اس میں موجود لڑکا نشے میں تھا، گاڑی میں موجود لڑکی نے فون کر کے اپنے ساتھیوں کو بلوایا جس کے بعد دوگاڑیاں آئیں جس میں سوار افراد نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور پولیس سے اسلحہ چھین کر انہیں اغوا کر لیا جب کہ روکی گئی گاڑی میں موجود لڑکا اور لڑکی فرار ہو گئے۔
ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق روکی گئی پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کی تھی۔