لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہاکہ میرے بیٹے کے بارے میں من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں، ان کا اس واقعے میں کوئی قصور نہیں ہےاگر میرے بیٹے کا کوئی بھی قصور ثابت ہوگا تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پریس کانفرنس کرتےہوئے محمود الرشید کا کہنا تھا کہ میرا بیٹے کو اس کے دوست نے فون کیا جس پر وہ وہاں پہنچا، میں نے بیٹے کو کہا کہ فوری طور پر گلبرگ تھانے جا کر شامل تفتیش ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے تفتیش اور تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا، اگر بیٹے یا کسی نے بھی کوئی جرم کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر بیٹے پر الزام ثابت ہو گیا تو وزارت سے استعفیٰ دے دوں گا۔