پشاور : پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مذہبی جماعت کے رہنما مولانا اسماعیل درویش محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا ۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے مولانا اسماعیل درویش کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مولانا اسماعیل دم توڑ چکے تھے۔