لاہور:ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی نیب کی جانب سے گرفتارکی تصدیق کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نیب لاہور میں پیش ہونے کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران نیب افسران نے انہیں حراست میں لے لیاہے جس کے بعد انہیں اب کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے کہاہے کہ نیب نے آج شہبازشریف کو گرفتار کر لیاہے ، شہبازشریف نے حواریوں کے ساتھ مل کر لوٹ مارکی ، تین سو ارب روپے کا اسکینڈل ہے ۔