اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے۔
اطلاعات کےمطابق سابق قائد حزب اختلاف نےشہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 100 روزہ پروگرام کی ناکامی پر حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہےلیکن حکومت اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے گریز کرے۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بدقسمت تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔