پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،3 لاکھ سے زائد گندے انڈے پکڑ لئے

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے3لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے3 لاکھ سے زائد گندے انڈے پکڑ لئے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نےکارروائی کی اور 2 کولڈ اسٹورز میں رکھے 3 لاکھ 64 ہزار گندے انڈے برآمد کرلیے گئے،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق گندے انڈوں کو مختلف ہیچریوں سے اکٹھا کر کے ڈرموں کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے مطابق عاشق کولڈ سٹور کو ساڑھے 3 لاکھ گندے انڈے برآمد ہونے پر ایک لاکھ جرمانہ کیا جبکہ الفیروز کولڈ سٹور کو 14 ہزار سے زائد گندے انڈے برآمد ہونے پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔