لاہور:صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتےہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہاکہ کرپشن تو تب ثابت ہوگی جب سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچہ ہو، آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے پہلے لوگوں سے کوئی پیسا لیا گیا ہو، ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس منصوبے میں پہلے گھر بنائے گے، پھر لوگوں کو چابیاں دی گئیں، فواد حسن فواد کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ سب کچھ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ 25 جولائی کی طرح الیکشن سے پہلے کی گئی انتقامی کارروائی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کرنے جا رہی ہے، اگر یہ ابتدائے عشق ہے تو انتہائے عشق ہم کریں گے، یہ سب بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔