اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13 رکنی قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی۔
صدر مملکت کی تشکیل کردہ قومی اقتصادی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ قومی اقتصادی کونسل کے ممبران ہوں گے۔
کونسل کے دیگر ارکان میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سمیت دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔