کوئٹہ:وزیراعظم عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئےہیں جبکہ آرمی چیف بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان کے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر ا عظم عمر ان خان دورہ کوئٹہ کے دوران بلوچستان کابینہ سے ملاقات کریں گے وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔