کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ ہماری پالیسی نہیں کہ ایف آئی اے کسی کو ہراساں کرے، سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی شیخ رشید نے ملاقات میں بتایا۔ ’16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے‘۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کے لیے ٹینڈر کر دیے ہیں یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوگا، تجارتی مراکز میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کر رہے ہیں، ناردرن بائی پاس کا ٹینڈر کر دیا ہے، ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام بھی تاجروں کے مسائل حل کریں گے، ہماری پالیسی نہیں ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں کریں۔