اسلام آباد:پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسیفک اعلی سطح کا وفد 7 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک پاکستان کے اہم دورہ پر ہے۔
گروپ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے انتظامی و قانونی اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کا وفد وزارت خزانہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، ایس ای سی پی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں غیر منافع بخش تنظیموں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔