لاہور: مبینہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کیخلاف جوابی حکمت عملی تیار کرنے کے لئےمسلم لیگ ن نےسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق کل صبح 11 بجے لاہور میں میں ہوگا ،اجلاس میں حکومتی اقدامات، سی پیک سے متعلق فیصلوں اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی تیار کی جائے گی اور (ن) لیگی قیادت حکومت کے خلاف راست اقدام پر مشاورت کرے گی۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اور انتقامی کاروائیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔