کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیےسب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہیےاورپاناما لیکس اسکینڈل کے تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے 100 دن کے اعلان کے حامی ہیں، ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں، 100 دن کا مطلب یہ نہیں کہ مہنگائی میں اضافہ کیا جائے۔کوئی پاکستانی گیس کی قیمتوں میں اضافے پر خوش نہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ نہیں کیا، 100 دن کا انتظار ہے۔