اسلام آباد: سابق دور میں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو پولیس ناکہ فری بنانے کے نام پر قومی خزانے کو 41 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دور میں 41 کروڑ روپے کی لاگت سے فیض آباد، سرینہ چوک اور نادرا چوک پرکیمرے اور چہرہ شناسی کے آلات نصب لگائے گئے ان کیمروں اور ڈیوائسسز کو سیف سٹی اور نادرا سے ملایا جانا تھا مگر یہ چلے بنا ہی ناکارہ ہو گئے۔
ریڈ زون میں روزانہ جانے والوں کو اسپیشل ٹیگ فراہم کئے جانے تھے تا کہ ان کو چیکنگ نہ کرانا پڑے لیکن ٹیگ ایشو ہی نہیں ہوئے۔
سابق حکومت کے اس سسٹم کی مدد سے پولیس ناکے ختم کرنےکے دعوے، انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی کے باعث ہوا ہو گئے۔