اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں وہ کرپشن کی زندہ علامتوں کے محافظ بن چکے ہیں،
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے نام پر غریب کے منہ سے روٹی چھینی ہے،اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پرلگادیا گیاہے ،اپنے 100دن کے پلان کی نکلتی ہوئی ہوا نہ چھپائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد ردعمل میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ پاکستانیوں نے اربوں ڈالر کی دبئی میں پراپرٹیزخریدی ہیں،عمران صاحب،آپ کا،آپ کی بہنوں،دوستوں کانام بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں میں سرفہرست ہے،
قوم انتظار میں ہے کہ کب آپ یہ سرمایہ واپس لوٹائیں گے؟دبئی میں 60ارب روپے کی جائیداد عمران خان کی بہنوں کی ہے،عمران خان کی بہنوں کاکوئی ذرائع آمدن نہیں،سوائے خیراتی اداروں کے بورڈزارکان کے،
عمران خان اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے؟زلفی بخاری، علیمہ خان،علیم خان،جہانگیرترین کی بیرون ملک پراپرٹیزکی نیلامی کی تاریخیں بتا ئیں؟۔