لاہور:وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے حوالے سے دو ٹوک اور واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت رہے گی تب تک وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ جب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں مختلف قسم کے تبصرے سنتاہوں ، بہت تکلیف ہوتی ہے ، وہ ایک شریف آدمی ہیں اور لوگ ان کی شرافت کا غلط اندازہ لگا رہے ہیں،ہمیں بادشاہوں کی عادتیں پڑی ہوئی ہے لیکن میں ۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی یہ ہے کہ عثمان بزدار نے علاج کروانے باہر نہیں جانا اور یہ ایک عام انسان کا درد رکھتے ہیں، یہ ایک ایماندار آدمی ہیں اور اس حوالے سے میں بے خوف ہوں کے عثمان بزدار کرپشن نہیں کرے گا ، عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہے ، پنجاب کا ڈویلپمنٹ فنڈ تینوں صوبوں سے زیادہ ہے ۔