منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا

کراچی : جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہےاورمنی لانڈرنگ سے جڑے افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئےجبکہ ایف آئی اے نے امیگریشن حکام کو پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کڑی نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹاپ لسٹ 150 سے زائد ناموں سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک جانے نہ دیا جائے۔