اسلام آباد:سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی مہنگائی بڑھادی،وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لو، عوام سے کیے وعدے پورے کرو ورنہ مٹ جاو گے۔
سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا کہتی ہے ساتھ ہی آشیانہ اسکیم بنانے والے شہبازشریف کو دھرلیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ڈر کوئی خوف نہیں ، ٹی وی پہ چلایا جاتا ہے کہ نیب نے خورشید شاہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا چیئرمین بیوقوف نہیں کہ خورشید شاہ کے خلاف ایسا کام کرکے خود پر داغ لگائے۔
خورشید شاہ کا کہناتھاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، ہم چاہتے ہیں سیاستدان نہ لڑیں۔