اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد انڈونیشیا روانہ ہوگا اوروہاں وزیر خزانہ اسد عمر سائیڈ لائنز پر آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی معیشت کو درپیش چیلینجز پر بات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی وفد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا،یہ اجلاس 14 اکتوبرتک بالی میں جاری رہے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے سکتا ہے۔