اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 95 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہےجن میں سے 78 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالے گئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی طرف سے 17 افراد کے نام عبوری شناختی فہرست یعنی اسٹاپ لسٹ پر ڈالے گئے ہیں،ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ پر آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے کسی فرد کا نام شامل نہیں ہے۔