اسلام آباد: جے یو آئی ف کے سینیٹر عطاء الرحمان نے کہاکہ کل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دھمکیاں دیں کہ سب کو اندر کردوں گا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی اس دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیلئےجے یو آئی ف کے سینیٹر عطاء الرحمان کےغنڈہ، بدمعاش اور دہشت گرد جیسے الفاظ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حذف کروا دیے۔
سینیٹر عطاء الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کیلئے غیرپارلیمانی الفاظ کی ادائیگی پر وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد نے احتجاج کرتے ہوئے ان الفاظ کو ناقابل برداشت کہا۔
اس موقع پر اعظم سواتی بولے کہ عطاء الرحمان کی بات سے ایوان کا ماحول خراب ہو رہا ہے جس پر مولانا عطاء الرحمان نے جواب دیا کہ پورے ملک کا ماحول خراب کریں توٹھیک ایوان کا ماحول خراب کریں تو غلط ۔
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عطاء الرحمان کی تقریر کے متعدد الفاظ حذف کروا دیئے۔