حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتیںمزید بڑھانی پڑیں گی،شوکت ترین

اسلام آباد :سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کو ابھی بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانی نہیں چاہئے تھیں کیونکہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس اب گئی ہے اور قیمتیں پہلے ہی بڑھا دی ہیں اس لیے اب حکومت کو مزید قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا درست فیصلہ کیاہے لیکن آئی ایم ایف کا پروگرام بہت سخت ہوگا کیونکہ اس سے قبل ہم نے آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس ، بجلی کی قیمتیں اور ٹیکسز میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے ترمیمی بل میں ٹیکس اصلاحات نہیں کیں لیکن یہ کرنا پڑیں گی ،سب کو ٹیکس دینا پڑے گا۔