انٹر بینک میں ڈالر9 روپے 75 پیسے کے اضافے کے ساتھ 134 روپے تک جا پہنچا جس سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔کل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جاری ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔اس سارے عمل کے لیے 4 سے 6 ہفتوں کا وقت درکار ہوگا اور آئی ایم ایف پروگرام کا دورانیہ 3 سال ہو گا جبکہ چند روز قبل انہوںنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔