اسلام آباد: خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موکل سے پوچھ کر جواب جمع کرائیں کہ پرویز مشرف اسکائپ پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہیں یا نہیں ؟۔
جس پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ استغاثہ نے بدنیتی سے مقدمہ دائر کیا، مشرف اپنے گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں جو کئی سو ہیں۔
مقدمے کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ۔