اسلام آباد:امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مستقبل میں تعاون کرنے پراتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان تنازع کےسیاسی حل کیلئےپاکستان بھرپورکرداراداکرتارہاہےاور مستقبل میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا،
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئےامریکی کاوشوں کاخیرمقدم کرتاہے،
اس موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی نے شاہ محمو د قریشی کو اپنے دورہ کابل کے بارے میں بھی آگاہ کیا،
اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی ۔