وزیراعظم کی نئی معاشی پالیسی پرعوام اورپارلیمنٹ کواعتماد میں لینےکی ہدایت 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کی نئی حکمت عملی پر غور کیا گیااس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نئی معاشی پالیسی پر عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرض لینے، دوست ممالک سے تعاون اور سرمایہ کاری کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی حکمت عملی پر عوام کو تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے منفی نتائج سےعوام کو آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں حکومتی میڈیا ٹیم کی غیر مؤثر کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء، پارٹی رہنماؤں اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔