اسلام آباد:انٹر بینک میں ڈالر 9.25 روپے مہنگا ہونے کا سونے کی قیمت پر بھی اثر ہوا ہے جس کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار روپےجبکہ10 گرام سونا 1454 روپے اضافے کے بعد 53 ہزار 155 روپے کا ہوگیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں 15 فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں آج ہونے والی کمی ساڑھے سات فیصد تھی۔
خیال رہےکہ انٹر بینک میں ڈالر 9.25 روپے مہنگا ہوکر 133.63 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 134.50 پیسے کا رہا۔