لاہور: وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے تو دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان ہاﺅسنگ پالیسی کا اعلان کرنے جارہے ہیں اور عوام کوریلیف بھی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا کہ حکومت کے ٹیکس لگانے کی وجہ سے عوام پر بوجھ آرہاہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ بوجھ آ کن لوگوں کی وجہ سے رہاہے؟ انہوں نے کہا کہ دوچار مہینے مہنگائی بڑھے گی لیکن اس کے بعد سکون بھی ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اب سارا بوجھ اٹھاناہوگا ۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے امیر لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے ، غریبوں کیلئے صرف دوسے چار فیصد اضافہ ہواہے ۔