ناصردرانی نے پنجاب پولیس ریفارمزکمیشن کی چیئرمین شپ سےاستعفیٰ دےدیا
سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے کے باعث دیا، ذرائع
لاہور ـ : پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چیر مین ناصر درانی نے استعفیٰ دے دیا،
ذرائع کے مطابق ناصر درانی نےچیئرمین شپ سے آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے پر مایوس ہوکر استعفٰی دیاہے۔
خیال رہے کہ ناصر درانی کوپنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے ناصردرانی کوپولیس میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کرائی تھی۔