اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی اسٹریجٹک ڈائریکشن (قابل عمل اور واضح حکمت عملی) نہیں ہے، صرف ن لیگ کو بد نام کرنے کےلیے معیشت کے بارے میں بُری باتیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک کا قرضہ آج بھی جی ڈی پی کے تناسب سے امریکا، سری لنکا اور سنگاپور سے کم ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کا قرضہ 95 ارب ڈالر نہیں بلکہ 70 سے 75 ارب ڈالر ہے۔