اسلام آباد: حکومت نے ڈاکٹر فرخ سلیم کو اقتصادیات اور توانائی کے امور پر ترجمان مقرر کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم توانائی اور اقتصادی امور پر حکومت کے ترجمان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فرخ سلیم کو حکومتی ترجمان بنانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔