لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا۔
لیگی رہنمائوں نے پنجاب اسمبلی کے داخلی دروازے پر دھرنا دے کر احاطے میں ہی اپنی اسمبلی سجالی اور احتجاجی اجلاس منعقد کیا، اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہباز شریف کی گرفتاری پر سخت احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نےلیگی رہنمائوں کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ کو خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند کردیاتاہم لیگی ارکان اسمبلی نے مل کر دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تو اس موقع پر وہاںسیکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے پولیس اہلکاروں نے ان کی کوشش ناکام بنادی تاہم اس کے باجود لیگی ارکان اسمبلی خاردار تاریں پھلانگ کر اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسمبلی کے احاطے میں داخل ہوگئے۔