اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی ماڈل ایان علی کا نام سامنے آگیا ۔
سپریم کورٹ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک جعلی اکاونٹ سے ایان علی کے اکاونٹ میں رقوم کی منتقلی ہوئی جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔