آرمی چیف سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
آرمی چیف برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں وہ برطانیہ کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔