راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اوربرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آفر آنر پیش کیا گیاجبکہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹرسے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔