لاہور : مسلم لیگ ن کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی اجلاس ہوا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،اس لیے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہباز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیںپھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا،کرپشن میں ملوث بابر اعوان اورپنجاب میں سب سے بڑے ڈاکو پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج پارلیمنٹ سے بھی آگے جائے گا۔
رانا تنویر نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے دنیا بھرمیں جگ ہنسائی ہوئی۔