اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے انہیں گرفتار کرکے یکم نومبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔
اختیارات سے تجاوز کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نےسابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان سابق سیکریٹری شاہد حامد، سابق وزیر لیاقت جتوئی،اسماعیل کورائی اور نسیم اختر کی عدم حاضری پر ایک دن کیلئے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت نے ریفرنس میں نامزد ایک اور ملزم عارف الدین کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔