راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ پاکستان رینجرز نے بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال پر بلااشتعال فائرنگ کی اور بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہری محمد حنیف شدید زخمی ہوا جو اس وقت کھیتوں میں کاشت کاری کررہا تھاجسے سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان رینجرز کا بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیلئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فلیگ میٹنگ کا مطالبہ ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔