کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے،
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا، حکو مت نے گیس ،بجلی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھائی، حکومتی وزیرغیرذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام چاہتی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہو، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کرپٹ افراد کااحتساب ہو، شہبازشریف کےلئے ہماری اتنی ہمدردیاں نہیں ہیں،
شہبازشریف نے ہماری پارٹی کیخلاف غلط زبان استعمال کی، ہم ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، شہبازشریف کیس میں انصاف ہونا چاہیے۔