کراچی:پاکستان میڈیکل ڈینٹل کائونسل (پی ایم ڈی سی )نے کراچی کے2 سرکاری ڈینٹل کالجزکی رجسٹریشن منسوخ کردی ۔پی ایم ڈی سی نے ڈاؤڈینٹل کالج اورڈاکٹرعشرت العباداورل ہیلتھ سائینسز کورواں سال داخلوں سے روک دیا ہے ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر سعیدقریشی کے مطابق پی ایم ڈی سی کے معائنے میں دونوں کالجز کی کارکردگی غیرتسلی بخش تھی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ڈینٹل کالج 2012 سے پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔