وزیراطلاعات کا تنقید کرنےوالوں کی جرات پر حیرانگی کااظہار

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ حکومت پر تنقید کرنےوالے اپوزیشن ارکان کی جرات پر حیران ہوں۔
فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلنا چاہیے، ان لوگوں نے جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا ہے، میرے خیال سے تو انہیں 6 ماہ تک گھر سے ہی نہیں نکلنا چاہیے تھا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اجلاس کے دوران بعض افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے یا نکالنے سے متعلق غور ہوا۔
فواد چوہدری کے مطابق 3 ہزار کے لگ بھگ لوگوں کے نام ای سی ایل پر ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو کہا ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ایسے لوگ تو نہیں ہیں جنہیں انتقامی کارروائیوں کے سبب ای سی ایل پر ڈالا گیا ہو۔