کرپٹ عناصر کی نشاندہی کیلئے قانون وسل بلور پر آرڈیننس لانےکافیصلہ

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت نےکرپٹ عناصرکی نشاندہی کےنئے قانون وسل بلور پر آرڈیننس لانےکافیصلہ کر لیا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہزاد اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وسل بلورآرڈیننس کو موجودہ نیب اورایف آئی اےکےقوانین سےہم آہنگ کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصرکی نشاندہی کرنےوالےکوقانونی تحفظ حاصل ہوگا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ نشاندہی کر نے والوں کو کرپشن کی نشاندہی اور غیر قانونی اکاؤنٹس سے حاصل رقوم کا 20 فی صدملےگا۔کابینہ نے عطیہ کی جانے والی گاڑیوں کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز کے آئی آر او میں چھوٹ کی سمری کی منظوری دی۔