لاہور: الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی ہے، سلمان نعیم نے پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی۔
الیکشن ٹریبیونل میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں شاہ محمود قریشی کوشکست دینے والے آزاد امیدوارمحمد سلمان نعیم کی کم عمری کے باعث الیکشن کالعدم قراددینے سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے کم عمرہونے کو جوازبنا کریکم اکتوبرکو نااہل قراردیا جب کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیارنہیں، یہ اختیارالیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا سلمان نعیم کونا اہل قراردینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن ٹربیونل نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ نادارریکارڈ سے ثابت ہوا تھا کہ انتخابات کے وقت آزاد امیدوارمحمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم تھی جب کہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے لئے کم ازکم عمر 25 سال ہے۔