وزیراعظم عمران خان کاوزیر خزانہ اسدعمر کی کارکردگری پر برہمی کااظہار

اسد عمرکو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیےتھی،آئی ایم ایف سےرجوع کرنےمیں پس و پیش کی پالیسی سے نقصان ہوا،عمران خان

               
October 12, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتےہوئے ان کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چند پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو ہوم ورک مکمل کر کے رکھنا چاہیے تھا،
وزیر خزانہ کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش کی پالیسی سے نقصان ہوا۔
عمران خان نے کہاکہ ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے سےعوامی رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے موجودہ اقتصادی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ قوم سے خطاب کریں گے اور انہیں روشن مستقبل کی نوید بھی سنائیں گے۔