کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اورمیئر کراچی وسیم اختر نے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی فاروق ستار نے کس حیثیت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا مطالبہ کردیا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے فاروق ستار کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہاکہ فاروق ستار پارٹی سے استعفادے چکے ہیں،جبکہ پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم کاایسا برا حال نہیں ہوا،عام انتخابات سے کہیں زیادہ بہتر نتائج بلدیاتی انتخابات میں حاصل کریں گے۔
واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار نے کہا تھاکہ جس قدرجلدممکن ہوانٹراپارٹی الیکشن کاانعقادکیا جائے اورتمام کارکنوں اورذمے داروں کو5فروری کی پوزیشن پربحال کیا جائے جبکہ پارٹی کے کارکنوں سے تازہ رائے لی جائے۔