ضمنی انتخابات کی تمام ترتیاریاں مکمل،انتخابی مہم کاوقت ختم ہونےکوقریب

اسلام آباد: 14اکتوبر کو ملک بھر کی 35 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،اور انتخابات کا وقت بھی آج رات ختم ہوجائے گا ۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11، 11 حلقوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 2، 2 حلقوں میں ووٹنگ ہو گی اور 600 سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی 11 میں سے 4 نشستیں وزیراعظم عمران خان نے چھوڑی ہیں، جنہوں نے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے انتخاب لڑا اور کامیاب ہونے کے بعد این اے-35 بنوں، این اے-53 اسلام آباد، این اے-131 لاہور اور این اے-243 کراچی کی نشست خالی کردی جبکہ میانوالی کی نشست محفوظ رکھی۔

پاک فوج کے اہلکار آج سے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی سنبھالیں گے اور پیر تک تعینات رہیں گے جبکہ انتخابات کے دن فوجی جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر خدمات سرانجام دیں گے۔