وزیر اعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پودا لگا کر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔مہم کا آغاز وزیر اعظم نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں پودا لگا کرکیا۔
وزیراعـظم نے صاف صفائی مہم میں بھی حصہ لیا اور علامتی طور پر جھاڑو لگاکر مہم کا آغاز کیا جب کہ طالبات کے ساتھ کالج گراونڈ سے کچرا اٹھایا۔
وزیراعظم عمران خان نے پودا لگانے کے بعد طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سب بچوں کو معلوم ہے ناں درختوں کی پاکستان کوکتنی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سےمتاثرممالک میں پاکستان کاساتواں نمبر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ درخت بڑھنےسےزیرزمین پانی کی سطح بڑھےگی، دنیاکا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، درخت لگانا ضروری ہے، پاکستان کودرختوں کی بہت ضرورت ہے، درخت لگائیں تاکہ پاکستان کو سرسبزو شاداب بنایا جاسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کلین اینڈگرین پاکستان مہم کےآغازپرسب کومبارکباددیتاہوں، شوکت خانم اسپتال سےمتعلق ایک کہانی بتانا چاہتا ہوں، شوکت خانم اسپتال کیلئے ہم نے بہت پیشہ جمع کرنا تھا تو چندہ جمع کرنے میں مشکل ہوئی، کسی نےمشورہ دیااسپتال سےمتعلق اسکول کےبچوں کےپاس جاؤں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران پورے ملک کے اسکولوں میں گیا اور بچوں کو کہا ہمیں اسپتال کیلئےپیسوں کی ضرورت ہے، بچوں کو موبلائز کیا اورطلبہ کانام عمران خان ٹائیگرزرکھا،اسکول کے بچوں نے گاؤں دیہات میں جاکر لوگوں کو اسپتال کیلئے تیارکیا، شوکت خانم اسپتال کےلیےبچوں نےزبردست مہم چلائی، بچوں کی وجہ سےلوگوں کوپتہ چلاکینسراسپتال کی اہمیت کیاتھی، آج بھی مجھے ان بچوں کے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا آلودگی سے انسان کی زندگی کے تقریباً11سال کم ہوتے ہیں،کے پی میں ایک ارب درخت اگائے،پاکستان میں10ارب درخت اگائیں گے، پاکستان کوکلین اورگرین کرنےکیلئےدوبارہ بچوں کی ضرورت ہے، بچوں کودوبارہ کلین اینڈگرین پاکستان کیلئےمہم چلاناہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ کوجاکردیکھیں کتناصاف ہےوہاں ماحول میں آلودگی نہیں، پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ7ویں نمبرپرملک ہے، آج سےہم کلین اینڈگرین پاکستان مہم شروع کررہےہیں، ہم پورےپاکستان میں درخت اگائیں گے۔
عمران خان نے کہا ہماراٹارگٹ ہے پاکستان بھرمیں10ارب درخت اگائیں گے، ہم اپنےگھرکوصاف رکھتےہیں اورکچراگھرسےباہرپھینک دیتےہیں، لوگوں کومعلوم ہی نہیں وہ یہ کچراباہر پھینک کر کتنا نقصان کررہےہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا۔